فائل فوٹو
یہ طیارہ ٹریننگ پرواز پر تھا اور جیسلمیر سے پرواز کیا تھا۔ حالانکہ وقت رہتے پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارہ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ حادثہ کی وجوہات کی جانچ کورٹ آف انکوائری کرے گی۔
دفاعی ترجمان کرنل سومبت گھوش نے بتایا کہ پائلٹ محفوظؔ طور سے پائلٹ سے باہر نکل گیا۔ گھوش نے کہا ' مگ-27 طیارہ باضابطہ پرواز پر تھا۔پائلٹ طیارہ سے محفوظ طریقے سے باہر نکل گیا، ایک کورٹ آف انکوائری حادثہ کی وجوہات کی جانچ کرے گی' ۔
جیسلمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کانگ نے بتایا کہ اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم فضائیہ کے افسران کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔